اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق امریکی سیکرٹری خارجہ جان کیری نے وزیراعظم نواز شریف کو ٹیلی فون کیا ہے اور دوطرفہ امور سمیت خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ وزیراعظم ہاوس سے جاری ایک سطری بیان کے مطابق، وزیراعظم نواز شریف کو امریکی سیکرٹری خارجہ جان کیری نے ٹیلی فون کیا ہے اور دوطرفہ امور تعلقات سمیت خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق، ٹیلی فونک گفتگو میں امریکی سیکرٹری خارجہ نے اٹک واقعے کی مذمت کی اور وزیراعظم سے اظہار افسوس کیا۔
.......
/169